ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید منور حسن نے کہا کہ قتل و غارت کے ذریعے کراچی کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس میں مختلف جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ ساتھ عالمی مافیا بھی شامل ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ حالات گذشتہ دس سالوں کا شاخسانہ ہیں اور ان پر قابو پانے کیلئے مسلح افواج کو طلب کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو اقتدار سے علیحدہ کرے۔ انکا کہنا تھا کہ فوج نے بلوچستان اور