اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے چونسٹھ برس ہو چلے ہیں لیکن ابھی تک ہم ایک قوم نہیں بن پائے کیونکہ قومیں منظم سیاسی نظام سے بنتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں بہت سے علاقائی سماجی اور طبقاتی نظام رائج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اکسفام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ساٹھ فیصدلوگوں کے پاس تین وقت کی روٹی نہیںجو یقینا لمحہ فکریہ ہے۔ انھوں نے موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے