امریکی، یورپی اورفلسطینی رہنماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس میں گیارہ سونئےرہائشی یونٹ تعمیرکرنے کے اسرائیلی منصوبےکی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ اِس طرح کےاقدام سےگذشتہ ہفتےاقوام متحدہ کی رکنیت کےحصول کی فلسطینی کوشش کےباعث پیدا ہونےوالی کشیدہ صورتِ حال مزید تناؤ کا شکار ہوجائےگی۔ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے اسرائیل کےفیصلےکونقصان دہ قراردیا اورکہاکہ فریقین کوچاہیئےکہ وہ خصوصی طورپرمقبوضہ بیت المقدس میں ایسےاشتعال انگیزاقدامات نہ کریںجِن سےاعتماد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ یورپی یونین