اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ دن کی مناسبت سے عالمی ادارہ صحت، وفاقی وزارت صحت، محکمہ صحت پنجاب اور بعض دیگر تنظیموں و این جی اوز کے زیراہتمام ملک بھر کے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔