مملکت: کے نتائج

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو شادی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے ثانیہ مرزا سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر بھی بات چیت کی ۔ذرائع کے مطابق صدر اور دونوں سٹارز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جو کچھ دیر تک جاری رہی

لیبیا میں معمر قذافی کے مخالفین نے طرابلس سے امور مملکت چلانے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی قیادت کو بن غازی منتقل کردیا

اس بات کا اعلان قومی عبوری کونسل نے ایک بیان میں کیا، کمیٹی کے وائس چیئرمین علی تاہوتی نے طرابلس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم جمہوری لیبیا کو خوش آمدید کہتے ہیں اور قذافی کے خلاف جدوجہد کرنے والے شہدا کو سلام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی کانفرنس کے سربراہ عبدل جلیل حالات بہتر ہونے پر آجائیں گے۔ دوسری طرف باغیوں کے ترجمان نے شہریوں سے لیبیا لیبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کرنے اور ملک کا دفاع کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھر سلامتی کونسل نے لیبیا کے ڈیڑھ ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کردیئے ہیں تاکہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور سروس ری سٹریکچر کی منظوری دے دی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے ینگ ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور سروس ری سٹریکچر کے لیے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے بھجوائی ہوئی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز اسیوسی ایشن اسلام آباد پمز کے ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے اور سروس سٹریکچر میں تبدیلی کے لیے گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج پر تھے۔ جس کے بعد وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر نے کا اعلان کیا تھا۔

مزید نتائج