ذرائع کے مطابق پولیس نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران جان بوجھ کے نو بالزکرانے کے الزامات پر فاسٹ باؤلرمحمد عامر،محمد آصف اورسلمان بٹ سے لندن کے کلبرن پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ کی۔ تینوں کھلاڑیوں کو الگ،الگ بلا کرتفتیش کی گئی۔ سلمان بٹ سب سے آخرمیں تفتیش کے لئے پولیس سٹیشن پہنچے۔ذرائع کا کہنا کہ تفتیش کے دوران فاسٹ باؤلرمحمد عامرنے بتایا ہے کہ وہ بے گناہ ہے اوراسے کپتان سلمان بٹ نے مبینہ بک میکرمظہرمجید سے ملایا تھا۔ پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ آئندہ چند روزمیں آئی سی سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ