چین کے شہر اوردس میں ہونے والے ایونٹ کےافتتاحی میچ میں پاکستان اور ملائشیا کی ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم نتیجہ گرین شرٹس کے حق میں رہا اور پاکستان نے ملائشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ۔ پاکستان کی طرف سے عبدالحسیم ، محمد عمران اور شکیل عباسی نے ایک ایک گول کیا۔ٹیم کی کامیابی پر قومی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے اپنے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے جو حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم اسی سپرٹ سے کھیلتی رہی تو مستقبل میں