مقام: کے نتائج

دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح بیس فٹ بلند، مزید کئی دیہات زیر آب آنے کے بعد لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

فلڈ کنٹرول سنٹر قصور کے مطابق بھارت نے اتوار کی صبح نوبجے ہری کے ہیڈ ورکس سےچونسٹھ ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا،جس کی وجہ سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح بیس فٹ بلند ہوگئی ہےاور مستے کی، گٹی کلنجر، بستی بنگلہ دیش،،بستی کمال پورہ، نگر اور پتن سمیت کئی دیہات پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، محکمہ آبپاشی کے مطابق ابھی پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے تاہم آج دوپہرپانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ دریائے ستلج میں حالیہ سیلاب کے باعث اوکاڑہ، پاکپتن اور

قصورمیں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج سے ستاون ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے،جس میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے متعددیہات زیر آب آ گئے ہیں۔

بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے ککر پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے اٹھارہ فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے،اور ستاون ہزار کیوسک کاریلہ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے گزر رہا ہے ۔پانی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے چندا سنگھ والا،ماہیوالہ،اور پتن سمیت متعدد دیہات کوپانی نے چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے،جس کی وجہ سے ان علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،جبکہ امدادی کارکن پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا‘ قصور کے مقام پر سطح بلند‘ بلوچستان: بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی‘ 5 مسافر جاں بحق

قصور + بدین (نامہ نگاران + مانیٹرنگ ڈیسک + نیوز ایجنسیاں) بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑے جانے کے باعث گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ سے بڑھ گئی۔ ڈی سی او قصور کا کہنا ہے کہ بھارت نے پانی چھوڑنے کی اطلاع نہیں دی یہ ہمارے لئے غیر متوقع ہے۔ ساہیوال کے گاﺅں

مزید نتائج