معصوم: کے نتائج

حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ڈینگی وائرس معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے، حکومت کو فوری طور پر بھارت سے ادویات اور پلیٹلیٹس سیپریٹرز منگوانے چایئں۔ شیخ رشید احمد

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مچھروں کی افزائش کے موسم کا بچپن سے پتہ ہوتا ہے لیکن یہ حکومت سو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں پلیٹ لیٹس سیپریٹرز نہیں ہیں۔ انہوں نے مچھر مار سپرے اور دیگر ادویات پر ڈیوٹیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ شیخ رشید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنڈی کے تمام علاقوں میں اور گھروں میں سپرے کرایا جائے، اور ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات سرکاری ہسپتالوں میں بھی فراہم کی جایئں۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا

سندھ ہائیکورٹ میں چودہ جولائی کو ہونے والے احتجاج کے دوران پندرہ معصوم افراد کی ہلاکتوں کی ایف آئی آر ذولفقار مرزا کے خلاف درج کی درخواست دائر ۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست فلاحی سماجی رہنما رعنا فیض الحسن نے دائرکی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تیرہ جولائی کو سینیئر وزیر کے اشتعال انگیز بیان کے بعد چودہ جولائی کو ہونے والے احتجاج کے دوران پندرہ معصوم افراد کی ہلاکتوں کی ایف آئی آر ذولفقار مرزا کے خلاف درج کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہاجر قوم کے خلاف بیان کی وجہ سے شہر میں ہونے والے احتجاج سے پانچ ارب روپے کا مالی نقصان بھی ہوا جبکہ سینیئر وزیر کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف پارٹی سطح پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

نیٹو فورسز قاتل ہیں جنھوں نے دنیا کو جنگل میں تبدیل کر دیا ہے، معصوم شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔ معمر قذافی

سرکاری ٹی وی پر جاری ویڈیو خطاب میں معمر قذافی نے نیٹو کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا ۔معمر قزافی نے کہا کہ نیٹو قاتل ہے۔ نیٹو اور مغرب کی پالیسیاں انہیں لے ڈوبیں گی۔ اس سے قبل پیر کو طرابلس میں ہونے والے حملے میں معمر قذافی کی پوتی سمیت جاں بحق ہونے والے پندرہ افراد کی تدفین کردی گئی۔ لیبیا میں جاری خانہ جنگی میں اب تک سات سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

مزید نتائج