یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدرعبداللہ صالح کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہےجن کی شدت میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے۔ صنعاء میں تازہ مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسزنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کااستعمال کیا، اس دوران جھڑپ میں سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اٹھائیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اکثر کی حالت نازک ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں اور