وزیرآباد کے رہائشی محمد اعظم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ گکھڑ تحصیل وزیرآباد میں ایک ٹھیکہ دار نے تین خاندانوں کے اکتالیس افراد کو زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جارہی ہے۔ عدالت عالیہ کے احکامات پر بیلف نے اکتالیس مرد، خواتین اور بچوں کو بازیاب کرواکر عدالت کے روبرو پیش کیا جس پر فاضل عدالت نے بھٹہ مزدوروں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔