سوین گوئبل نے مشروبات کے ڈبوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا مکان بنانے کیلئے اڑھائی لاکھ سے زائد ڈبوں کا استعمال کیا ۔ گوئبل اس عالمی ریکارڈ کیلئے رواں سال کے آغاز سے کام کر رہا تھا ۔ وہ اپنے اس انوکھے منصوبے پر ہفتے میں سات دن، چھ سے آٹھ گھنٹے تک مسلسل کام کرتا رہا ۔ اس مکان کی خاصیت یہ ہے کہ مشروبات کے ان ڈبوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے گوند کا استعمال نہیں کیا گیا۔ اس بات کو ثابت کرنے کیلئے گوئبل نے پورے مکان کو ایک دھاگہ کی مدد سے گرا کر ثابت کیا ۔ سوین گوئبل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کاوش پر انتہائی خوش ہے