وزیراعظم یوسف رضا کی توثیق کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرڈ جسٹس فقیر محمد کھوکھر کی تقریری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہےجبکہ دوسری جانب وزیراعظم نے مسابقتی ایپلیٹ ٹریبونل کے آئین کی منظوری بھی دے دی ہے۔ٹریبونل کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے خلاف دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر اگلے ہفتے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔