جنوبی پنجاب کے آفت زدہ ضلع راجن پورمیں شدید بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ بڑا سیلابی ریلہ فاضل پور میں داخل ہوگیا ۔ سیلابی ریلے نے جامنوالا کے قریب ریلوے لائن میں دو سو میٹر کاشگاف ڈال دیا ہے، جس سے ریل گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ۔ ڈی سی او راجن پور افتخار رسول کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورحکومت پنجاب کی طرف سے متاثرین میں دوہزار سات سو پچاس خشک خوراک کے تھیلے اوراڑھائی سو خیمے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر