مرزا: کے نتائج

مےں نے دنیا کو سچ بتا دیا، بےنظیر کے قتل کا بدلہ خود لونگا: ذوالفقار مرزا

کراچی (اے پی اے) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ان کی وجہ سے تین مرتبہ حکومت چھوڑی، بےنظیر بھٹو کے قتل کا بدلہ خود لوں گا۔ ہر پارٹی مےں کرمنل موجود ہےں، جو کچھ بھی کہا درست کہا۔ مےں نے دنیا کو سچ بتایا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو شادی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے ثانیہ مرزا سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر بھی بات چیت کی ۔ذرائع کے مطابق صدر اور دونوں سٹارز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جو کچھ دیر تک جاری رہی

حکومت متحدہ کے ہاتھوں بلیک میل ہو گئی آفاق کی نظربندی قبول نہیں، ذوالفقار مرزا، صحافیوں پر بھی برس پڑے

ٹنڈوباگو (ریڈیو مانیٹرنگ+ نیوز ایجنسیاں) سابق سینئر وزیر سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر سندھ حکومت نے آفاق احمد کو نظربند کیا ہے، ہمیں آفاق احمد کی نظربندی قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید نتائج