سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بینک کا نیٹ ورک پورے صوبے میں ہوگا جس میں کمرشل بینک کی تمام سہولتیں موجود ہوں گی۔ بینک چھوٹے کاشتکاروں کو قرض بھی فراہم کرے گا۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بروقت انعقاد اور ارکان کو حاضری کا پابند بنانے کے لیے نادرا نے جدید سسٹم لگانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے کمپیوٹرائزڈ بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائے گا۔ جس کی تنصیب کے بعد سندھ اسمبلی کی کارروائی کو ایوان صدر میں مانیٹر کیا جاسکے