مذہب: کے نتائج

پاکستان نے انیس سو ستر کی دہائی میں مذہب کو سیاست سے جوڑ کر بہت بڑی غلطی کی جس کی قیمت اسےآج چکانا پڑرہی ہے۔ ٹونی بلئیر

امریکی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں ٹونی بلئیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ستر کی دہائی میں سیاست کو مذہب کے ساتھ جوڑا گیا جس کی وجہ سے انتہا پسندی نے جنم لیا۔ اس وقت کی جانے والی غلطی کا خمیازہ آج تک پاکستان بھگت رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے بعد حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا فیصلہ بھی امریکہ کو ہی کرنا ہوگا۔ ٹونی بلئیر کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایس آئی کے حقانی سمیت کسی بھی دہشتر گرد گروہ سے تعلقات ہیںتو یہ نہ صرف امریکہ، برطانیہ، بھارت اور افغانستان بلکہ خود

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ اسلام پرامن مذہب ہے، پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں آزادی پریڈ سے خطاب کے دوران پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام پاک فوج کی اصل طاقت ہیں،ان کی مدد کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نہیں نمٹا جاسکتا، اسلام کے سنہری اصولوں پرعمل کرکے ہی حقیقی ترقی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان پر ثابت قدم رہنا ہے اللہ اس وطن عزیز کی حفاظت کرے ۔جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا جذبہ قومی اثاثہ ہے اور پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔ انہوں نے کہا

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے ، دہشتگرد مذہب کے نام پر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ ان کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔

کراچی میں ڈیفنس کلفٹن کے رہائشیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قاءد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے جبکہ عوام کو طالبانائزیشن کے حوالے سے بھی ہم نے ہی سب سے پہلے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مذہب کے نام پر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں اور آج مساجد ، درگاہیں اورامام بارگاہیں دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں لیکن ہم ان کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم متوسط طبقے کی جماعت ہے اور ہمیشہ عوامی حقوق کے لئے آواز

مزید نتائج