کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ غیرملکی دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لئے بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کو بھی اپنی سر زمین مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈرون حملوں کی بندش کے لئے امریکہ کو سفارتی سطح پر قائل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں امید ہے ان کوششوں کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھی الیاس کشمیری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔