لاہور میں سنئیر صحافیوں اور کالم نگاروں کے اعزاز میں دئیے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سندھ میں بدامنی کی بڑی وجہ وہاں حکومت میں شامل جماعتیں ہیں اس سے بڑی بدنصیبی کیا ہوگی کہ سیکنڑوں لوگوں کے قتل کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما عوام کو خوشخبری سناتے ہیں کہ فلاں جماعت جلد صوبائی حکومت کا حصہ بن جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف میثاق جمہوریت کو رد کرچکی ہے بلکہ اب سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی ماننے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ