کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری احمد مختار کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ہماری اور ہمیں اس کی ضرورت ہے، اگر امریکہ کے پاس حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کے کوئی ثبوت ہیں تو انہیں سامنے لایا جائے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کے حوالے سے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں ، اگر واقعی ایسا ہوتا تو ہمارے جنرل آفیسر کمانڈنگ پرکبھی حملہ نہ ہوتا۔ پی این ایس مہران حملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حملے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور