شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ لاہور میں نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہ ذوالجناح اسلام پورہ سے بر آمد ہوا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداران شریک ہیں، لاہورمیں نویں محرم الحرام پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بائیس ہزارپولیس اہلکاروں کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی لاہورمیں گشت پر مامور ہیں۔ کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک نمائش چورنگی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینینہ ایرانیاں