متاثرہ: کے نتائج

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صوبے کے ڈینگی سے متاثرہ اضلاع میں لاہورسےسرویلینس اور طبی ٹیمیں بھجوانے کی ہدایت ۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے سد باب کےلیے صوبائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینئر مشیر سردار ذوالفقارخان کھوسہ، صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق،مختلف شہروں سے منتخب نمائندوں،چیف سیکرٹری اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو صوبہ بھرمیں ڈینگی وائرس کے سد باب کےلیے ٹھوس اور مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام متاثرہ شہروں میں ڈینگی کے تدارک کے لیے

سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مدد ایسٹ جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی پچیس زولوبوٹس، بائیس او بی ایم کشتیاں اوردو ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں مصرو ہیں۔ ٹنڈو بھاگو اور جھڈو میں قائم پی این فری میڈیکل کیمپس میں پندرہ سو متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ سانگھڑ میں پی این موبائل کلینک کے زریعے طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق جھڈو، جوہی اور بوبی آئل فیلڈ سے ملحقہ علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے بارہ ٹن راشن تقسیم کیا گیاجبکہ کیڈٹ کالج سانگھڑ میں ڈی فلڈنگ پمپس کے زریعے سیلابی پانی کی نکاسی بھی

سندھ کےسیلاب سے متاثرہ علاقے بیماریوں کی آماجگاہ بن گئے۔ خوارک اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کےباعث متاثرین شدید مشکلات کا شکارہیں۔

سندھ میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں گندا پانی مچھروں اوردیگر بیماریوں کی آماجگاہ بن چکاہے جس کےباعث متاثرین میں ملیریا سمیت مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ضلع بدین تاحال پانی میں ڈوباہواہےجہاں متاثرین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔خوراک کی شدید کمی ہےجبکہ طبی سہولتیں نہ ہونےکی وجہ سےبڑی تعدادمیںخواتین اور بچےمختلف بیماریوں کاشکارہورہے ہیں۔سانگھڑشہر میں گندےپانی اورمردہ جانوروں کےباعث تعفن پھیل رہاہےجس کی وجہ سےشہریوں کی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے۔میرپورخاص ،جھڈو،ٹنڈوجان محمد

مزید نتائج