ماڈل ٹاؤن انچاس جے بلاک سے سترسالہ امریکی باشندہ لاپتہ ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق امریکی شہری کو پندرہ سے بیس افراد اپنے ساتھ لے گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے، پولیس نے امریکی باشندے کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے اور شہر کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی شہری ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی چلارہا تھا۔