مانگنے: کے نتائج

ترکی نےفریڈم فلوٹیلا حملہ کے بعد معافی نہ مانگنے پراسرائیل سے تمام فوجی معاہدے ختم کرکےصیہونی سفیرکو ملک بدر کردیاہے

ترک حکام کے مطابق یہ قدم اقوام متحدہ کی فریڈم فلوٹیلا حملہ پر انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر اٹھایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا غزہ کا محاصرہ توڑنا چاہتا تھا تاہم اسرائیل نے طاقت کا بے جا استعمال کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کا بحری محاصرہ قانونی ہے۔ ادھر برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی اور اسرائیل میں پہلی دفعہ تعلقات میں کم ترین حد تک سرد مہری پیدا ہوگئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے گاڑی چلانے کا حق مانگنے والی سعودی خواتین کی حمایت کردی۔

سعودی عرب میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خواتین کی جانب سے ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف تحریک زوروں پر ہے۔ جس کا مقصد ملک میں خواتین کو گاڑی چلانےکا حق دلانا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولانڈ کےمطابق ہیلری کلنٹن نے اس معاملے پر اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ سعود الفیصل سے فون پر بات بھی کی اوراس تحریک کی حمایت کرتے ہوئےڈرائیونگ کا حق مانگنے والی سعودی خواتین کی تعریف کی۔

پاک فوج کے ترجمان نے امریکہ سے ڈرون مدد مانگنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وکی لیکس کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی امریکہ سے ڈرون مانگنے سے متعلق وکی لیکس کی خبر صداقت پر مبنی نہیں۔ پاکستان نے امریکہ سے کبھی بھی ڈرونز کی مدد نہیں مانگی تاہم ماضی میں کچھ مقامات پر ٹیکنیکل انٹیلیجنس شئیرنگ کی گئی تھی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج اورفضائیہ نے آپریشن راہ نجات اور راہ راست میں تکنیکی مدد بھی نہیں مانگی تھی اورتمام آپریشنز میں اپنے وسائل ہی استعمال کیے گئے

مزید نتائج