ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیا کے خلاف آج سندھ بھرمیں یوم سوگ اور مزہمت کا اعلان کیا گیا تھا جس کے پیش نظر گزشتہ شب سے ہی کراچی تاجر اتحاد،صدر ایکٹرونکس مارکیٹ،ٹمبرمارکیٹ،نارتھ ناظم آباد ایسوسی ایشن اور کراچی شہر کی تمام تاجر برادری کی جانب سے سوگ کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ ،ریٹیل مارکیٹ،پیٹرول پمپس اور عید کے سیزن میں لگنے والے چھوٹے بڑے تمام بازار مکمل طور پر بند ہیں۔ شہرمیں خوف کا عالم اس قدر ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ تو دور کی بات ہے