برطانوی ڈائریکٹر لوسی والکر کی جانب سے بنائی جانیوالی کاؤنٹ ڈاؤن ٹو زیرو نامی اس ڈاکو منٹری میں جوہری ہتھیاروں کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ فلم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام ممالک ایٹمی ہتھیار تلف کردیں تاکہ دنیا کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں ۔ فلم کے مطابق مختلف ممالک کے پاس اس وقت تئیس ہزار کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں جبکہ ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی ہو رہا ہے ۔ کاؤنٹ ڈاؤن ٹو زیرو کی کہانی کا آغاز دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی میں ہونیوالی