تازہ ترین:

لیئے: کے نتائج

چھیالیسویں یوم دفاع، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیوی کے بعد ائیرفورس کے گارڈز نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیئے ۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور کے چاق وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے اوربابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایئروائس مارشل حسن رضا اورایئرآفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور نے گارڈز کا معائنہ کیا اور گارڈز کے ہمراہ مزار قائد پر سلامی دی اور مزار قائد پرپھول چڑھائی۔ یوم دفاع کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا اور پاکستان کے تمام ایئربیسز پر قرآن خوانی کی تقریبات اور شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یہ دن پاک

عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو عہدے سے نااہل قرار دینے کے لیئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے این آر او اور صدر آصف علی زرداری کے دوعہدوں کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کیا جانا اور عدلیہ سے محاذ آرائی واضح طور پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم ، صدر زرداری کی آمریت کے سامنے کٹھ پتلی کی طرح اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اور وزیراعظم کا رویہ جمہوری نظام کی بقاء کے خلاف ہے۔ لہذا عدالت وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کا حکم صادر کرے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ارسا نے پینتالیس فیصد پانی سندھ کو دیکر پنجاب سے دشمنی کی ہے،فیصلہ کاشتکاروں کو اعتماد میں لیئے بغیر کیا گیا پانی کی فراہمی تکنیکی معاملہ ہے میرٹ پر فیصلہ کرنا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین ایگری فورم پاکستان ابراہیم مغل،ڈائریکٹرواٹرکونسل پنجاب رابعہ سلطان اور ملک محمد طفیل نے ایوان وقت لاہور میں پنجاب کے پانی کا حصہ اور ارسا کا حالیہ فیصلہ کے موضوع پر منعقدہ مزاکرے سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پانی کی کٹوتی سے فصلوں کا مقررکردہ ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، پاکستان کی بائیس ارب ڈالرکی زرعی برآمدات میں سے سترہ ارب ڈالر کی برآمدات پنجاب سے ہوتی ہیں، ارسا کے اس اقدام سے برآمدات کو دھچکا لگے گا۔ رابعہ سلطان کا کہنا تھا کہ ارسا نے

مزید نتائج