یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غاصبانہ تسلط کی وجہ سے حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ اس سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اور بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ آج وادی بھر میں بھارت کی ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں اور کانفرنسزکا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تمام کاروباری مراکزبند اورسڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ ادھر قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کے پیش نظر وادی بھر