وزیراعلی ہاؤس میں امن و امان کی اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے ذوالفقار مرزا پر تنقید کی اور کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کس کی زبان بول رہے ہیں پولیس کو سب پتہ ہے اور وہ انہیں کہتے ہیں کہ نھ چھیڑ ملنگاں نوں۔ منظور وسان کو جب صحافی نے روک کر پوچھا کہ پولیس کو کیا پتہ ہے وہ تو بتائیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ذوالفقار مرزا پڑھے لکھے جاہل ہیں