صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ،وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان اور دیگرافسران موجود تھے۔ اجلاس میں وزیرداخلہ نے کراچی میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقعے پر لیاری کے ترقیاتی پیکچ پر بھی خصوصی گفتگو ہوئی۔ صدر نے لیاری کے نوجوانوں کو روزگاراور عوام کو صحت ،تعلیم اوردیگر تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں لیاری کے ترقیاتی کاموں پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں