چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سکھر کے علاقے پنوں عاقل میں قبائلی دشمنی کی صلح اور بائیس لاکھ روپے کے عوض جرگے کے فیصلے کے نتیجے میں ونی کی گئی بارہ لڑکیوں کے کیس کی سماعت کی۔ سکھر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ نو ملزمان میں سے تین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی فوری گرفتاری،پولیس کو جلد چالان مکمل کرنے ،ماتحت عدلیہ کو چار ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے اور ہر پندرہ دن بعد سپریم کورٹ کو پیش رفت سے آگاہ کرنے کا