تازہ ترین:

لوکل: کے نتائج

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس دوہزارایک کی بحالی کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی اپیل پرسندھ بھرمیں ہڑتال جاری ہے۔

لوکل گورنمٹ آرڈیننس دوہزار ایک کی بحالی کے خلاف شہداد کوٹ میں جئے سندھ تحریک کی کال پرمکمل شٹرڈاؤن ہے اورتمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے اورریلیاں نکالی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اورسیاسی شخصیات کے پتلے نذرآتش کیے، ادھرمیرپورخاص میں بھی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہڑتال اوروکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی اورحکومت مخالف نعرے لگائے۔ ہڑتال کی وجہ سے کاروباری مراکز بند رہے۔ ریلی سے خطاب

پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کی خلاف ورزی کر کے ضیاءالحق کا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بحال کیا

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی نے اپنی ہی کی ہوئی 18ویں ترمیم کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دینے والے آمر ضیا الحق کا بنایا ہوا 1979ءکا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بحال کیا، 18ویں ترمیم مےں پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 142اے مےں واضح شامل کیا ہے کہ صوبے مقامی حکومتوں کا

لاہورہائیکورٹ کا اساتذہ کوبگ سٹی الاؤنس جاری نہ کرنے پرسیکرٹری فنانس،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوشوکاز نوٹس جاری ۔

لاہورہائی کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی عدالت میں سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹیچرزبگ سٹی الاؤنس کی ادائیگی کے لئے دوہزاردس میں احکامات جاری کیے تھےلیکن پنجاب حکومت نےعدالتی احکامات پرعمل نہیں کیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پراظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ عدالت اپنے احکامات پر عمل کروانا جانتی ہے، حکم نہ مانا گیا توچیف سیکرٹری پنجاب کو عدالت طلب کیا جائے گا۔

مزید نتائج