بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے جہاں لاہوریوں کو گھروں میں مقید کردیا وہیں سہ پہر کے وقت نوجوانوں، بچوں اور گھریلو خواتین کی کثیر تعداد نے موسم کی حدت سے بچنے کیلئے لاہور کینال کا رخ کیا۔ نوجوان اوربچے جہاں گرم موسم میں تیراکی کرکے لطف اندوز ہوتے رہے وہیں یہاں آنے والی خواتین بھی درختوں کی چھائوں تلے بیٹھ کرمحظوظ ہوتی رہیں۔ ماہرین ماحولیات اگرچہ لاہور کینال میں تیراکی کو انسانی جلد کیلئے خطرناک قرار دیتے ہیں مگرگرم موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور تفریحی مقامات کی کمی کے باعث لوگوں کے پاس یہاں