الحمراء ہال لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے اولڈ طلبہ کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹرانچیف مجید نظامی، تجزیہ کار حسین عسکری، کالم نگار عطاء الرحمان ، جسٹس ریٹائرڈ بشیر مجاہد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس نظریہ پاکستان پر مبنی ہے اوراسی کی بنیاد پرپاکستانی قوم آگے بڑھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پر مسلط ہونے والی آمریتوں کا دور گزرچکا، مارشل لاؤں نے ہمیشہ ملکی حالات