تازہ ترین:

ل: کے نتائج

سپاٹ فکسنگ سکینڈ ل کیس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے لندن کی عدالت میں اعتراف جرم کر لیا

لندن میں ہونےوالی سپاٹ فکسنگ سکینڈل کیس کی سماعت میںفاسٹ باﺅلر محمد عامر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے وکیل کےذریعے باقاعدہ بیان عدالت میں جمع کروا دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سماعت میں سلمان بٹ اور محمد آصف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ دوسری جانب کیس کے اہم اور مرکزی ملزم مظہر مجید نے بھی دوران سماعت اعتراف جرم کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے کراﺅن پراسیکیوشن کی فیصلہ کن سماعت چار اکتوبر سے شروع ہو گی۔

چین میں ہونے والی پہلی ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں تین گو ل سے شکست دے دی۔

چین کے شہر اوردس میں ہونے والے ایونٹ کےافتتاحی میچ میں پاکستان اور ملائشیا کی ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم نتیجہ گرین شرٹس کے حق میں رہا اور پاکستان نے ملائشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ۔ پاکستان کی طرف سے عبدالحسیم ، محمد عمران اور شکیل عباسی نے ایک ایک گول کیا۔ٹیم کی کامیابی پر قومی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے اپنے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے جو حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم اسی سپرٹ سے کھیلتی رہی تو مستقبل میں

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکراچی کی صورتحال پروزیراعظم سے تشویش کا اظہارکرتےہوئےمطالبہ کیاہےکہ بےگناہ شہریوں کی جان وما ل کےتحفظ کےلیےبھرپورکردارادا کریں۔

وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی اکٹھے چلیں لیکن اس سازش کو کامیاب نہیں ہونےدیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں لیاری گینگ ملوث ہے۔ اس گینگ کےدہشتگردلوگوں کو بسوں سےاتارکرشناخت کےبعد قتل کر رہےہیں۔ الطاف حسین نے حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکردارادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پروزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات کی مذمت

مزید نتائج