چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے کراچی رجسٹری میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے سندھ حکومت کے نمائندے حفیظ پیرازادہ نے کہا کہ کراچی کا سب سےبڑا مسئلہ بھتہ خوری،لینڈ اور ڈرگ مافیا ہے، شہر میں ہزاروں ایکڑزمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے ،بھتہ ممبئ کی ایجاد ہے جس کامطلب پروٹیکشن منی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پچیس لاکھ غیر ملکی ہیں جن میں فلسطینی، برمی، بنگالی اور دیگر شامل ہیں اور کراچی میں غیر