تازہ ترین:

قلم: کے نتائج

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لال مسجد سے اسلحہ کی برآمدگی کے حوالے سے استتغاثہ کے گواہوں کی شہادتیں قلم بند کرنے کے بعد سماعت تئیس اگست تک ملتوی کردی ہے۔

اسلام آباد کی لال مسجد سے اسلحہ کی برآمدگی کے کیس کی سماعت راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ملک محمد اکرم اعوان نے کی۔۔اس موقع پر اسلام آباد پولیس ایک ٹرک میں اسلحہ لے کر آئی تاہم اسلحہٰ اور اس کی تفصیل عدالت میں پیش نہیں کی گئی جبکہ استغاثہ کے دو گواہ لیاقت عباسی اور سب انسپکٹر تھانہ آبپارہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ یہ اسلحہٰ لال مسجد کے احاطہ میں پڑا ہوا ملا تھا لیکن اس وقت وہاں کوئی آدمی موجود نہیں تھا۔ عدالت میں لال مسجد رینجرز اہلکار قتل کیس کی سماعت کے دوران لال

عدلیہ کسی کی جاگیر یا ملکیت نہیں کہ اس کا قلم انتقام کے لیے استعمال کیا جائے ۔ عاصمہ جہانگیر

سکھر میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیرنےکہاہےکہ عدلیہ کی خودمختاری اور آزادی کے حامی ہیں۔ عدلیہ پنچائت نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے اسے ٹھیکے پر دے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی صدرنے کہا کہ عدلیہ کسی حکمران یا جج کی ملکیت نہیں ہے کہ اسے انتقامی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے وکلاء کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکلاء کو بازیاب نہ کرایا گیا تو کوئٹہ میں احتجاج کیا جائے گا۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلاء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے مسلم لیگ قاف کے چودہ وزراء نے اپنے عہدوں کے قلم دان سنبھال لئے۔

مسلم لیگ قاف کے رہنما پرویزالہیٰ وفاقی وزیردفاعی پیداواراورصنعت، غوث بخش مہر وزیر نجکاری اورچوہدری وجاہت حسین وزیر سمندر پارپاکستانیز ہوں گے۔ انورعلی چیمہ کو وزارت صحت کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ فیصل صالح حیات ہاؤسنگ اینڈ ورکس، ریاض پیرزادہ اقلیتی اموراورانجینیئرامیرمقام پیداوار کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ سرداربہادرخان دفاعی پیداوار، اکرم گل صحت اور رضا حیات ہراج ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے وزیر مملکت ہوں گے۔ شیخ وقاص کو وزیرمملکت برائے سمندر پار پاکستانیز، آصف توصیف وزیر مملکت برائے نجکاری،

مزید نتائج