سندھ میں متاثرین سیلاب کی مشکلات بدستوربرقرارہیں اور اکثرعلاقوں میں تاحال تین سے چارفٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔ زیادہ تر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے جس کے باعث امدادی ٹیموں کی ان علاقوں تک رسائی ممکن نہیں اورلوگوں کوخوراک کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ دادو کے علاقے کاچھو کے سیکڑوں دیہات کا بارشوں اور سیم نالوں کا پانی کھڑا ہونے کے باعث ساتویں روز بھی دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوبی ہونے کی وجہ سے متاثرین کھانے پینے کی اشیا کے لئے