تازہ ترین:

قریب: کے نتائج

مانسہرہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، چار پولیس اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ۔

مانسہرہ کےعلاقےتورغرمیں ٹریننگ کیلئےجانے والی پولیس کی گاڑی کےقریب دھماکہ ہوا جس سے چار پولیس اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے،زخمیوں کوڈی ایچ کیو بٹ گرام منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

انارکلی اور جی سی یونیورسٹی کے قریب 3 گٹروں میں دھماکے، 4 زخمی

لاہور ( نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ انار کلی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے عقب میں گٹروں میں معمولی نوعیت کے تین دھماکوں سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دھماکوںکی وجہ گیس پائپ لائن پھٹنے کو قرار دیدیا۔ دھماکوں سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس اور افرا تفری پھیل

لاہور، نیو انار کلی چوک کے قریب مین سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے گٹر میں دودھماکے، تین افراد زخمی جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق نیو انار کلی چوک میں بابر مارکیٹ کے قریب گٹر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ گٹرکے ڈھکن ٹوٹ کردور دور تک بکھر گئے جس کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہوگئے جب قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری، بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے مین سیوریج لائن میں گیس بھرنے کی وجہ سے ہوئے جس کے بعد واسا حکام کو بھی طلب کرلیا گیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے

مزید نتائج