اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں سے ایک محتاط اندازے کے مطابق تئیس لاکھ تیس ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ متاثر بدین اور ٹنڈو محمد خان اضلاع ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے بدین اور ٹنڈو محمد خان کو مکمل اضلاع جبکہ میرپورخاص کی چوبیس اور تھرپارکر کی تین یونین کونسلوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدین میں پندرہ لاکھ، ٹنڈو محمد خان میں چھ لاکھ میرپورخاص میں دو لاکھ اور تھرپارکر میں تیس ہزار لوگ متاثر ہیں، ضلع بدین میں طوفانی بارشوں میں نو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے