ملکی برآمدات میں اضافے، ترسیلات زر ایک ارب ڈالرز سے تجاوز کرنے اور جاری خسارے میں کمی کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں زبردست بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پچاس پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالرچوراسی روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرزکا کہنا ہے کہ امریکہ اوردوسرے ممالک سے دو روز کی تعطیل کے بعد ملنے والی رقم سسٹم میں آجانے سے انٹربینک میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔ دوسری طرف معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور افراط زر کی شرح