ایران کے سرکاری ریڈیو کے مطابق سائنسدان نے پاکستانی سفارت خانے میں ایرانی مفادات کے حوالے سے قائم سیکشن میں پناہ لی ہے ۔ ایرانی سائنسدان نے پاکستانی حکام سے جلد از وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست بھی کی ہے ۔ شہرام امیری گزشتہ سال حج کی ادائیگی کے موقعے پر سعودی عرب سے لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے سائنسدان کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے اغوا کرلیا ہے ۔ ادھرامریکی ٹی وی اے بی سی نے رواں سال مارچ میں پیش کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایرانی سائنسدان