ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ٹیم اسلام آباد میں محکمہ صحت کے حکام سے میٹنگز کے علاوہ لاہور کا دورہ بھی کرے گی۔ ٹیم اس مرض سے بچاؤاور ڈینگی مچھر کے تدارک کے لئے اقدامات میں معاونت کرے گی ۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے بعد اگلے ہفتے انڈونیشیا سے بھی ماہرین کی آمد متوقع ہے۔