محمد نوازشریف نےلاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عطا آباد جھیل کے متاثرین کیلئے امداد میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دُور کرے تاکہ لوگوں کے آنسوؤں کو مسکراہٹوں میں تبدیل کیا جاسکے ۔ نوازشریف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور قوانین کی آڑ میں متاثرین کی امداد میں تاخیر اور اُن کی ضروریات کو پورا نہ کرنا کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں۔