فیصل آباد کےعلاقے تھانہ نظام آباد کی حدود سدھو پورہ میں بارش کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں میں سے ایک شہزاد موقع پرجاں بحق جبکہ محمد رفیع اور موسی خان زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ستیانہ روڈ پر ملکانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے حسن نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔