قومی اسمبلی کا اجلاس فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ہوا جس میں کراچی اور کوئٹہ کی صورتحال پر چوتھے روز بھی بحث جاری رہی۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کراچی میں سرگرم پانچ سو گینگسٹرز اور سی آئی ڈی کی تیار کردہ کالعدم تنظیوں کی دو الگ الگ فہرستیں ایوان میں پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فہرستیں غلط ثابت ہوئیں تو وہ سیاست سے دستبردار ہوجائیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کراچی کے حقائق معلوم کرنے کے لیے مختلف پارلیمانی جماعتوں کا فیکٹ فائنڈنگ مشن کراچی بھیجا جائے۔ ایم کیو ایم کی قومی و صوبائی