نیٹو کے سربراہ اینڈرز فوگ راسموسین نےکابل میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کہ انہیں پہلے یقین تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثےمحفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کراچی میں نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے اور ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بعد اب جوہری اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ راسموسین ایک روزہ دورے پر کابل میں موجود ہیں جہاں انہوں نے افغان صدر سے ملاقات بھی کی۔