لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رمضان شوگر ملزکی خاطر پچیس ہزارایکڑپرگنے کی فصل کے لیے دریائے چناب پرغیر قانونی نہرنکلوا رکھی تھی جس کا محکمہ آبپاشی میں کوئی ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیلاب کی وجہ سے یہ نہردریا بن گئی اورپچیس دیہات صفہ ہستی سے مٹ گئے اورہزاروں ایکڑ اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔ان کا کہنا تھا شریف کورٹس نے پیپلز پارٹی کے امیدوارعامریاروارن کو الیکشن سے دو روز قبل نا اہل قراردے دیا ہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ اگروہ