تازہ ترین:

فن: کے نتائج

فن لینڈ میں ساز کے بغیرآوازیعنی ائرگٹاربجانے کے لئے ہونے والی مقابلے میں جرمنی کے ڈیولزنائس گروپ کو بہترین قراردےدیاگیا۔

فن لینڈ میں ہونے والے اس انوکھے مقابلے میں گٹار بجانے کی اداکاری کی جاتی ہے۔امسال اس مقابلے میں امریکہ،جرمنی،برطانیہ اور بہت سے دوسرے ممالک کے فنکاروں نے حصہ لیا۔مقابلےکےجج کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کیلئے ائرگٹارسے ضرورمدد لی جائیگی جبکہ مقابلے کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔مقابلے میں جرمنی کے گٹارسٹ نے ائرگٹاربجانے کا خوبصورت مظاہرہ کرکے شائقین کے دل موہ لئے۔واضح رہے کہ ائرگٹاربجانے کی ابتدا انیس سوستر کے عشرے میں ہوئی تاہم ائرگٹار بجانے کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز انیس

فن لینڈ میں بیگمات کوکندھوں پراٹھا کردوڑنے کے عالمی مقابلوں میں ایک جوڑے نے چیمپن شپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

فِن لینڈ کے شہرہیلسنکی میں بیگمات کوکندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کی عالمی چیمپئن شپ منعقد کی گئی۔ دنیا بھر سے آئے جوڑوں نے ان انوکھے اور دلچسپ مقابلوں میں حصہ لیا اورشوہر حضرات نے دوسو پچاس میٹرتک اپنی اپنی بیویوں کوکندھے پراٹھا کردوڑلگائی۔ مقابلوں میں شریک ایک جوڑے نے تو یہ سفر تیزی سے مکمل کرتے ہوئے چیمپن شپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرکے یہ بھی ثابت کردیا کہ وہ زندگی کی دوڑ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے والا بہترین جوڑا ہے۔

امریکہ میں ایک مصورہ ایسی بھی ہے جو ہونٹوںسے مصوری کرنے کا فن بھی جانتی ہے۔

ہونٹوں سے منفرد انداز میں مصوری کرنے والی نیتلے آئرش اپنے پورے چہرے خصوصا ہونٹوں کا میک اپ کر کے اپنا چہرہ بالخصوص ہونٹ کمال مہارت سے اس زاویے میں کینوس پررکھتی ہے کہ اس سے مطلوبہ تصویر کے نہایت ہی نفیس نقوش ابھرنے لگتے ہیں۔نیتلے کی ان اچھوتی پینٹنگز میں ہالی وڈ لیجنڈری اداکار مارلن منرو کا پورٹریٹ بھی شامل ہے۔انوکھی مصورہ کا فن دیکھنے والے نیتلے کی صلاحیتوںکا اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

مزید نتائج