فلڈ کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کے حوالے سےماروی میمن کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس غلام احمد ربانی اورجسٹس طارق پرویز پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی ۔ محکمہ آبپاشی سندھ کی جانب سے نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر چیف جسٹس نےبرہمی کا اظہارکرتے ہوئے مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جوعدالت نے پوچھا تھا وہ رپورٹ میں بتایا ہی نہیں گیا۔ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کے وکیل میراں محمد شاہ سے استفسارکیا کہ فلڈ کمیشن کی رپورٹ پرعمل درآمد کیوں نہیں ہوااور اس کے